مانچسٹر ٹیسٹ: سری لنکاکی پہلی اننگز 236 رن پر ختم کپتان ڈی سلوا اور رتنائیکے کی نصف سنچریاں، ووکس بشیر کی 3-3 وکٹیں

0
7

مانچسٹر :22؍اگست:سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن خراب آغاز سے واپس آنے میں کامیاب رہی۔ ٹیم نے پہلی اننگز میں 236 رنز کا باعزت اسکور بنایا۔ ایک وقت سری لنکا کی ٹیم 100 کے اندر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ ایسے میں کپتان دھننجے ڈی سلوا اور ڈیبیو کرنے والے میلان رتنائیکے نے نصف سنچریاں بنائیں۔بدھ کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 22 رنز بنا لیے تھے۔ کپتان اولی پوپ اور بین ڈکٹ ناٹ آؤٹ رہے۔ مانچسٹر میں ٹاس جیت کرسری لنکانے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا لیکن انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرز نے سری لنکن کپتان دھننجے ڈی سلوا کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا جب مہمان ٹیم 6 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی۔لنچ تک ٹیم کا سکور 80/5 تھا۔ چائے سے قبل کپتان ڈی سلوا کے آؤٹ ہونے کے بعد رتنائیکے نے 72 رنز بنائے اور ٹیم کو 200 کے ہندسے سے آگے لے گئے۔ انگلینڈ کے کرس ووکس اور شعیب بشیر نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان دھننجے ڈی سلوا نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے 74 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بکھرنے سے روکا۔ ڈی سلوا نے مڈل آرڈر میں چھوٹی مگر اہم شراکت داری کی۔
انہوں نے میلان رتنائیکے کے ساتھ 8ویں وکٹ کے لیے 98 گیندوں پر 63 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 150 سے آگے لے گئے۔پہلے دن کا پہلا سیشن انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرز کے نام رہا۔ لنچ تک سری لنکن ٹیم کا سکور 80/5 تھا۔ یہاں کپتان ڈی سلوا 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سیشن میں سری لنکن ٹیم کے ٹاپ 5 بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ اینجلو میتھیوز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ اوپنرز نے مل کر صرف 6 رنز بنائے۔ کوسل مینڈس نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔گس اٹکنسن نے انگلش ٹیم کی وکٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے سری لنکا کی اننگز کے چھٹے اوور میں دیموتھ کرونارتنے کو وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کرونارتنے 18 گیندوں پر 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔اگلے ہی اوور میں کرس ووکس نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کرس ووکس نے مدوشنکا کو روٹ کے ہاتھوں کیچ کرایا جب کہ میتھیوز ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد مارک ووڈ نے کوسل مینڈس اور شعیب بصیر نے چندیمل کی وکٹیں لیں۔