دبئی، 20 اگست (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ ٹی -20 ورلڈ کپ 2024 میں نیویارک اور تروبا کی پچز اچھے معیار کی نہیں تھیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ختم ہونے کے دو ماہ بعد آئی سی سی نے یہ اعتراف کیا کہ نیویارک اور تروبا کی پچز اچھے معیار کی نہیں تھیں۔ انہوں نے نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے دو میچوں اور تروبا کی برائن لارا اکیڈمی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے لیے تیار کی گئی پچوں کو ‘غیر تسلی بخش’ ریٹنگ دی ہے۔اسی گراؤنڈ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کی پچ کو ‘اطمینان بخش’ قرار دیا گیا۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے فائنل کی پچ کو ‘بہت اچھی’ بتایا گیا۔
ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کئی کھلاڑی زخمی بھی ہوئے تھے۔ پچ کے ڈبل باؤنس سے روہت شرما بھی زخمی ہوئے اور انہیں ریٹائر ہرٹ ہونا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ ہیری ٹریکٹر اور رشبھ پنت بھی اسی میچ میں زخمی ہوئے تھے۔