نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) انشول کھتری نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی ترغیب دینے کے لیے اتوار کی صبح نریلا اسمبلی کے شاہ پور گڑھی گاؤں میں منعقدہ آئی رن فار دی نیشن میراتھن جیت لی۔ آج آئی رن فار دی نیشن میراتھن کا انعقاد یہاں سماجی کارکن سوربھ کھتری نے کیا۔ سماجی کارکن سوربھ کھتری نے منشیات کے خلاف منعقد کی گئی اس میراتھن کے لیے تمام علاقہ کے مکینوں کا شکریہ ادا کیا۔ انشول کھتری نے اس میراتھن کی سات کلومیٹر کی دوڑ جیت لی جو دو مرحلوں میں منعقد کی گئی تھی۔انہیں گیارہ ہزار روپے، دوسرے نمبر پر سات ہزار اور تیسرے نمبر پر پانچ ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تین کلو میٹر ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو کنسولیشن انعامات بھی دئیے گئے۔ اس پروگرام میں دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندر سچدیوا اور نو منتخب ایم پی یوگیندر چندولیا، مشہور بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال سمیت کئی معززین کی خصوصی موجودگی دیکھی گئی۔ یہ میراتھن ریس ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘کھیلو انڈیا اور ‘فٹ انڈیا مہم کے تحت نریلا کے سماجی کارکن سوربھ کھتری کی ایک قابل ستائش کوشش ہے ۔