بھوپال:14اگست :(پریس ریلیز)جولائی ماہ میں سفرحج سے واپس تشریف لائے حاجی صاحبان ابھی ملاقات ،دعوت اورتبرک تقسیم کرنے میں ہی مصروف ہیں، وہیں دوسری طرف آئندہ برس کے لئے حج درخواست کا عمل شروع کردیاگیاہے، اگلے سال مئی یاجون ماہ میں ہونے والے حج کے لئے 9 مہینے پہلے عرضیاں بلانے کاممکنہ یہ پہلا معاملہ ہے، معلومات کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے منگل رات سے حج2025 کے لئے آن لائن درخواست کا عمل شروع کردیا ہے، حج درخواست گزاروں سے درخواست کی تاریخ شروع ہونے سے پہلے بنے پاسپورٹ کی لازمیت رکھتے ہوئے اس کی ویلیڈیٹی 15 جنوری2026 تک ہونا ضروری قرار دیاہے۔ درخواست کاعمل 9ستمبر تک ہی جاری رہے گا۔ اس کے بعد درخواست کی تاریخ آگےبڑھائی جائے گی یا نہیں، فی الحال یہ بھی طے نہیں ہے۔ جبکہ اس سے پہلے ہونے والے درخواست عمل میں زیادہ وقت دیاجاتا رہاہے اورضرورت کے مطابق درخواست کی تاریخ آگے بڑھانے کا پروویزن بھی کیا جاتارہاہے۔