بھوپال :گزشتہ 13؍اگست کوعبدالحمید کمیونٹی ہال، بیرسیہ بس اسٹینڈ، بھوپال میںمسلم معاشرہ ترقی سوسائٹی کے تحتمولاناڈاکٹر محمدحسان خان(امیر دارالعلوم تاج المساجد ،بھوپال) کی صدارت میںبروز منگل بوقت دوپہر ایک جشنِ آزادی واعزازی تقریب منعقد کر ڈاکٹر محمد عارف جنید خان ندوی کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی علمی، تعلیمی ، تربیتی اورتدریسی خدمات کےا عتراف میں ان کا اعزاز کیا گیا۔
اس موقع پر جن طلباء نے سنہ 24-2023 کے سالانہ بورڈ امتحان کے درجہ پانچ اوردرجہ آٹھ میں شاندار کامیابی حاصل کی ، ان کی ہمت افزائی کی گئی اوراعزازی سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔