آسٹریلیا ہندستان کو 3-1 سے شکست دے گا: پونٹنگ

0
6

سڈنی، 13 اگست (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم آئندہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں ہندوستان کو 3-1 کے فرق سے شکست دے گی۔ آسٹریلیا ان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔ پونٹنگ نے آئی سی سی کے جائزے میں کہا، ’’میں واضح طور پر آسٹریلیا کو جیت کا دعویدار سمجھتا ہوں۔ میں آسٹریلیا کے خلاف کبھی داو نہیں لگاؤں گا۔ کچھ میچ ڈرا ہو سکتے ہیں اور کچھ میچوں میں موسم خراب ہو سکتا ہے۔
لہذا میں آسٹریلیا کی 3-1 سے جیت کی پیشن گوئی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا، “یہ ایک مسابقتی سیریز ہونے جا رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہاں پچھلی دو سیریز میں جو کچھ ہوا اس کی بنیاد پر آسٹریلیا کے پاس ہندوستان کے خلاف خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ اس میں پانچ ٹیسٹ میچ پھر سے کھیلے جائیں گے۔
پچھلے کچھ مواقع پر صرف چار ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ میرے خیال میں ہر کوئی پانچ ٹیسٹ میچوں کو لے کر پرجوش ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اس سیریز کے دوران زیادہ میچ ڈرا ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ کی اوپننگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘شاید آسٹریلیا کے لیے صرف یہ سوال ہو کہ کیا اسمتھ بیٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے صحیح انتخاب ہیں، لیکن یہ واٖضح طورپر کیمرون گرین کی ٹیم میں واپسی کے بارے میں بھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اس سے قبل 2020-21 اور 2018-19 میں آسٹریلیا کو 2-1 کے فرق سے شکست دی تھی۔ ہندوستان 10 سال پہلے 2014-15 میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں شکست کھا گیا تھا۔