یوراج سنگھ نے کولکتہ میں ایکسی لینس سینٹر کا افتتاح کیا

0
17

کولکتہ، 13 جنوری (یو این آئی) سابق کرکٹ اسٹار یوراج سنگھ نے ہفتہ کو یہاں یوراج سنگھ سنٹر آف ایکسی لینس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’کولکتہ میں کھیلوں کا ایک بھرپور ورثہ ہے جہاں مجھے اس اعلیٰ کارکردگی کے مرکز کو لاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہمارا مقصد بہترین کوچنگ اور تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس سنٹر میں کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں کو سہولیات حاصل ہوں گی۔ “آج کی دنیا میں ایک کیریئر کے طور پر کھیلوں کی اہمیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور مارلن، ایک گروپ کے طور پر، کھیلوں میں منافع بخش کیریئر کے لیے طلباء کی صلاحیتوں کو نوازنے کے لیے پرعزم ہے۔
مارلن گروپ کے چیئرمین سشیل موہتا نے کہاکہ “مغربی بنگال اور مشرقی ہندوستان کے کرکٹ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور کرکٹرز کی اگلی نسل کو قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔ مارلن گروپ نے یوراج سنگھ سینٹرز کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا۔ مشرقی ہندوستان میں پہلا اور واحد یوراج سنگھ سنٹر آف ایکسیلنس 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنا مشترکہ تربیتی پروگرام سال 2023 میں شروع کیا۔ اور اس وقت سینٹر میں طلباء کی تعداد 80 ہے۔