کریمی لیئر بتا کر ایس سی-ایس ٹی پر حملہ ہو رہا

0
6

نئی دہلی10اگست: کانگریس صدر ملکارجن ھڑگے نے درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے اندر ذیلی درجہ بندی اور ’کریمی لیئر‘ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ یہ فیصلہ سامنے آتے ہی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اسے پارلیمنٹ کے ذریعہ منسوخ کراتی۔ انھوں نے بی جے پی پر ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کسی کو کریمی لیئر کے فیصلے کو منظوری نہیں دینی چاہیے، اور جب تک چھوا چھوت ہے، تب تک ریزرویشن برقرار رہنا چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے سات ججوں نے ایک فیصلہ دیا ہے جس میں انھوں نے ایس سی-ایس ٹی طبقہ کے لوگوں کی ذیلی درجہ بندی کے ساتھ ہی کریمی لیئر کی بھی بات کی ہے۔ ہندوستان میں دلت طبقہ کے لوگوں کے لیے ریزرویشن بابا صاحب کے ’پونا پیکٹ‘ کے ذریعہ سے ملا تھا۔ بعد میں پنڈت جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی کے ذریعہ ریزرویشن پالیسی کو جاری رکھا گیا۔‘‘