پیرس،5 اگست (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان نشا دہیا پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے 68 کلوگرام فری اسٹائل کوارٹر فائنل ریسلنگ میچ میں شمالی کوریا کی پاک سول گم کے خلاف 8-10 سے ہار گئیں۔
پچھلے سال ایشین چیمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی نشا نے سنگین چوٹ سے 33 سیکنڈ قبل دوسرے وقفے میں 8-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ہندوستانی پہلوان اپنی سابقہ کارکردگی کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور بقیہ میچ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ پاک سول گم نے میچ جیت کر واپسی کی۔اس سے قبل نشا نے اولمپک میں ڈیبیو کرتے ہوئے چیمپ ڈی مارس ایرینا میں 6-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔