پیرس، 02 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی مکسڈ تیر اندازی ٹیم پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں اسپین سے ٹکرائے گی۔ انکیتا بھکت اور دھیرج بومادیورا کی ہندوستانی مکسڈ تیر اندازی ٹیم نے جمعہ کو پری کوارٹر فائنل میچ میں انڈونیشیا کو 5-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ بومادیوارا مردوں کے انفرادی اور مردوں کے ٹیم مقابلوں میں کوئی تمغہ نہیں جیت سکے۔ تاہم 22 سالہ ہندوستانی آرچر اسپین کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پراعتماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت پر اعتماد محسوس کر رہے ہیں۔” بومادیورا نے کہا کہ آج ہماری ذہنیت ہے کہ ہمیں اپنی شوٹنگ پر افسوس نہیں ہوگا۔ ایشیائی کھیلوں کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے بومادیورا نے اعتراف کیا کہ پیرس اولمپکس میں ان پر دباؤ تھا لیکن اب انہوں نے اس سے نمٹنے کا راستہ تلاش کرلیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ “پہلے دن جب میں نے ٹیم کا میچ کھیلا تو میں نے اندازہ لگایا کہ ورلڈ کپ کے مراحل کے مقابلے میں دباؤ 10 فیصد زیادہ ہوگا۔ لیکن جب میں یہاں آیا تو یہ بڑھ کر 90 فیصد ہو گیا۔ بومادیوارا نے کہاکہ میں نے محسوس کیا کہ اولمپکس میں دباؤ کی کوئی حد نہیں ہے۔ تو میں نے اسے قبول کرنا شروع کر دیا۔ میں دباؤ کا سامنا کرنے لگا۔ میں نے خود پر توجہ مرکوز کی۔ میں نے اس کے لیے تیاری کی۔‘‘