پلے کل،27؍جولائی :عالمی چیمپئن بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 43 رنز سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرا میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔پلے کل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا نے T-20 میں 35 ویں بار 200 سے زیادہ اسکور کیا۔ رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 19.2 اوورز میں 170 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ریان پراگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 79 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کے بل بوتے پر سری لنکا کی ٹیم نے 14 اوورز میں ایک وکٹ پر 140 رنز بنالئے تھے اور بظاہر آسانی سے جیت جاتی دکھائی دے رہی تھی۔ اکشر پٹیل نے انہیں آؤٹ کر کے بھارت کی میچ میں واپسی کرائی ۔کوسل مینڈس (45 رنز) ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں،بھارت نے 214 رنز کا ہدف دیا۔ ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادیو نے 58 اور رشبھ پنت نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کی طرف سے فاسٹ بولر میتھیش پاتھیرانا نے چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ہاردک پانڈیا (9 رنز) کو ایک گیند پر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولڈ کیا۔ مہیش تیکشنا، دلشان مدوشنکا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی اننگز میں سری لنکن ٹیم نے مقررہ 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے ہیں۔ کامندو مینڈس اور کپتان چارتھ اسالنکا کریز پر موجود ہیں۔کشال پریرا 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل نے انہیں روی بشنوئی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ انہوں نے پاتھم نسانکا (79 رنز) کو بولڈ کیا۔ کوسل مینڈس (45 رنز) ارشدیپ سنگھ کو یاشاسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ارشدیپ نے 84 رنز کی اوپننگ شراکت کو توڑا۔سری لنکا کی دوسری وکٹ 15ویں اوور میں گر گئی۔ یہاں پتھم نسانکا نے 79 رنز بنائے۔ انہیں اکشر پٹیل نے بولڈ کیا۔
انہوں نے نصف سنچری شراکت کو توڑا۔نسانکا کی ففٹی، سری لنکا کا سکور 100 سے تجاوز کر گیا۔پتھم نسانکا نے 11ویں اوور میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 34 گیندوں پر پچاس رنز بنائے۔ روی بشنوئی کے اس اوور میں سری لنکن ٹیم کا سکور 100 رنز سے تجاوز کر گیا۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 9ویں اوور کی چوتھی گیند پر گری۔ یہاں کوسل مینڈس 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں ارشدیپ سنگھ نے یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ارشدیپ نے 84 رنز کی اوپننگ شراکت کو توڑا۔