نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) پرنب سورما نے عزم کے ساتھ اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنا کر پیرس پیرا اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بنگلورو میں منعقدہ حالیہ ٹرائلز میں پرناو نے ایف51 زمرہ کلب تھرو میں 37.23 میٹر پھینک کر یہ کارنامہ انجام دیا، جو 36.22 میٹر کے پچھلے عالمی ریکارڈ سے ایک میٹر زیادہ ہے۔ اس کامیابی کے بعد پرناو نے کہاکہ “مئی میں کوبی میں منعقدہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں تمغہ نہ جیتنا مایوس کن تھا۔ میرے کوچ نوال سنگھ اور میں نے واپس آکر سخت محنت کی۔ اس کارکردگی نے پیرس جانے سے میرا اعتماد بڑھا ہے۔ کوچ نوال سنگھ نے کہاکہ “پرناو ہمیشہ سے محنتی رہے ہیں، لیکن بعض اوقات باہر کا شور کھلاڑی کی ارتکاز کو توڑ سکتا ہے۔ میرا کام اس کی توجہ اپنے کھیل کی طرف واپس لانا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ پیرس پیرا اولمپکس میں ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے۔