بھوپال:12جنوری:جمعہ کو سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر وزیر امداد باہمی، کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے نریلا اسمبلی کے سوامی وویکانند پارک، اشوکا گارڈن اور گوتم نگر میں ان کے مجسمے پر پھولوں کا ہارچڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ سوامی وویکانند نے ہندوستان کو ایک مضبوط ملک کے طور پر قائم کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی اس خواب کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے افکار کو اپناتے ہوئے ہمیں قوم کی ترقی کے لئے لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ سوامی وویکانند کے خواب کو پورا کرنے کے لیے حکومت وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ موجودہ وقت میں ہر شعبہ میں ایک ہندوستان کی منفرد پہچان بنی ہے۔ ہندوستان نے خود کو عالمی سطح پر ایک سرکردہ ملک کے طور پر قائم کیا ہے۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ ایودھیا میں بھگوان شری رام مندر کی تعمیر کو لے کر پورے ملک میں جوش و خروش اور عقیدت کا ماحول ہے۔