بھوپال:12جنوری:وزیرسماجی انصاف اور معذورافرادبہبود، باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ مسٹر نارائن سنگھ کشواہا نے کہا ہے کہ معذوروں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لیے عام لوگوں کے ساتھ رضاکارانہ تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی اسکیموں کے ذریعے اس طبقے کو آگے لانے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن سماجی شراکت داری سے مقصد آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ آف سوشل جسٹس اینڈ ڈس ایبلٹی ویلفیئر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔ پروگرام میں غریب طبقے کے جنرل پبلک ویلفیئر کمیشن کے چیئرمین شیوکمار چوبے، مدھیہ پردیش پرشورم بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا، پرنسپل سکریٹری مسٹر سچن سنہا، کمشنر مسٹر ای رمیش کمار اور محکمہ کے افسران موجود تھے۔وزیر مسٹر کشواہا نے کہا کہ مدھیہ پردیش ملک کی ان منتخب ریاستوں میں شامل ہے جس میں سماجی انصاف اور معذوروں کی بہبود کے میدان میں قابل ذکر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2006 میں شروع کی گئی وزیراعلیٰ کنیا دان ویواہ یوجنا ملک کے لئے ایک مثالی اسکیم بن گئی۔ اسی بنیاد پر دیگر ریاستوں نے بھی شادی کی اس طرح کی اسکیمیں شروع کیں۔ مسٹرکشواہا نے کہا کہ معذور افراد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، انہیں مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ معذور افراد کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے معاشرے کی شمولیت بہت ضروری ہے۔ سماجی تنظیمیں اس شعبے میں بہتر کام کر سکتی ہیں، ادارہ کی جانب سے بھی قابل ذکر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش میں معذور افراد کے لیے قابل رسائی ماحول پیدا کرنے کے میدان میں ملک میں پہلا مقام حاصل کرنے پر محکمہ کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دی۔ مسٹر کشواہا نے معذوروں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔