بھوپال:18؍جولائی: یوم عاشورہ محرم کے روایتی جلوس کے موقع پر، مدھیہ پردیش کے سکریٹری سروا دھرم سدبھاونا منچ حاجی محمد عمران ہارون اور ٹیم کی جانب سے جلوس میں شریک عام لوگوں کو درخت اور پودے اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ سرو دھرم سدبھاونا منچ کے نائب صدر اور جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون صاحب کی رہنمائی میں ماحولیات کے تحفظ اور۔ بچّھو کو تعلیم حاصل کرنے کا پیغام دیا گیا جس میں ایک ہزار درخت اور پودے تقسیم کیے گئے اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ جس میں سٹیشنری جیسے کاپیاں، پنسل وغیرہ بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے جنرل سیکرٹری محمد کلیم ایڈووکیٹ، حافظ ساجد احمد حاجی حنیف ایوبی، محمد مستقیم ۔ محمد احمد، محمد زبیر، ہیمیندر شرما، مکیش مالویہ، رافع علی، مجاہد محمد خان، محمد عامر زید وغیرہ موجود تھے۔