مدیناہلی، 11 جنوری (یو این آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور یووراج سنگھ کی قیادت میں سات ممالک کے کھلاڑی 18 جنوری کو کرناٹک میں چکبالا پور کے ستھیا سائی گرام، مدیناہلی میں منعقد ہونے والے ‘ون ورلڈ ون فیملی کپ دوستانہ میچ میں آمنے سامنے ہوںگے۔سائی کرشنن کرکٹ اسٹیڈیم میں شری مدھوسودن سائی گلوبل فلانتھروپک سروس مہم کے زیر اہتمام اس دوستانہ کرکٹ میچ میںبھارت رتن سے نوازے گئے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور پدم شری سے نوازے گئے یوراج سنگھ کی قیادت والی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ پانچ پنکھڑیوں کے اس کھیل کے میدان کی چار تماشائی گیلریوں کی کل گنجائش 3500 تماشائی ہے۔
اس ‘ون ورلڈ ون فیملی کپ میں سات ممالک کے کئی ریکارڈ ہولڈر کھلاڑیوں جیسے ہربھجن سنگھ، متھیا مرلی دھرن، عرفان پٹھان، چمنڈا واس، فاسٹ بولر آر پی سنگھ، لیفٹ آرم اسپن بولر مونٹی پنیسر، ڈینی موریسن، وینکٹیش پرساد وغیرہ نے حصہ لیں گے۔ہندوستان کے لیے 34 سنچریاں بنانے والے سابق ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ڈاکٹر سنیل گواسکر اب بھی بیٹنگ کر رہے ہیں لیکن ایک مختلف میدان میں، مسٹر مدھوسودن سائی عالمی فلاحی خدمت مہم کے ذریعے پسماندہ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، جسے وہ اپنی زندگی تیسری اور بہترین اننگز کہتے ہیں۔