نگلینڈ کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی

0
8

کینٹربری، 12 جولائی (یو این آئی) سوفی ایکلسٹن کی شاندار گیند بازی اور پھر ایلس کیپسی کی ناٹ آوٹ (67) رن کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چار گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔ 142 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات بھی خراب رہی۔ پہلے ہی اوور میں ہینا رو نے مایا بشیر (0) کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس کے بعد صوفیہ ڈنکلی اور ایلس کیپسی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 66 رن جوڑے۔ نویں اوور میں فران جونز نے صوفیہ ڈنکلے کو بولڈ کرکے نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی دلائی۔ ڈنکلے نے 26 گیندوں میں 35 رن بنائے۔ کپتان نیٹ سکیور برنٹ (0) کو فران جونز نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ایمی جونز (19) رن آؤٹ ہوئیں۔ ایلس کیپسی نے 60 گیندوں پر 67 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ فرییا کیمپ نے ناٹ آوٹ (16) رن بنائے۔ انگلینڈ نے 19.2 اووروں میں چار وکٹوں پر 142 رن بنائے اور یہ میچ چھ وکٹ سے جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فران جونز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہننا رو نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور پہلے ہی اوور میں جارجیا پلمر (0) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد امیلیا کیر نے سوزی بیٹس کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 52 رن کی شراکت ہوئی۔ آٹھویں اوور میں سوفی ایکلسٹن نے اس شراکت کو توڑا اور دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ سوزی بیٹس 27 گیندوں میں 38 اور امیلیا کیر 18 گیندوں پر 23 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے 42 گیندوں پر 58 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ بروک ہالیڈے (9)، میڈی گرین (5)، ازابیلا گیج (2)، ہننا رو اور لیہ کاسپریک (1) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 141 رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لارین فائلر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرییا کیمپ اور سارہ گلین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔