لارڈز، 12 جولائی (یو این آئی) گس ایٹکنسن ( 12 وکٹیں) کی جان لیوا گیند بازی اور جیک کراؤلی (76)، جیمی اسمتھ (70) کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 114 رنز سے شکست دیکر پہلا ٹسٹ میچ جیت لیا۔ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 121 کے اسکور تک محدود رہی اور دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور اس نے 55 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان کریگ بریتھویٹ (4)، کیکر میکنزی (0)، میکیل لیوس (14)، کیویم ہوج (4)، ایلک اتھانجے (22) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں پر 79 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے کل کا کھیل چھ وکٹوں پر 79 رنز سے آگے شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں ابھی نو رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ جیمز اینڈرسن نے جوشوا ڈی سلوا (9) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو ساتواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد گس ایٹکنسن نے الزاری جوزف (8) کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ شمر جوزف (3) کو بھی ایٹکنسن نے بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد ایٹکنسن نے 47ویں اوور کی آخری گیند پر جےڈن سیلز (8) کو آؤٹ کیا اور دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 136 رنز پر ڈھیر کر کے اپنی ٹیم کو اننگز اور 114 رنز سے فتح دلائی۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بین اسٹوکس نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں اولی پوپ (57)، جیک کراؤلی (76)، ہیری بروک (50)، جو روٹ (68)، جیمی اسمتھ (70) اور کرس ووکس (70) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے میچ جیت لیا۔ پہلی اننگز میں 371 رنز بنا کر انگلینڈ نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 250 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر اور گڈاکیش موتی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کے گیند بازوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 121 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے گس یاٹکنسن نے خطرناک بالنگ کا مظاہرہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں صرف 121 رنز پر آؤٹ کر کے میچ کو یادگار بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ایٹکنسن انگلینڈ کے لیے ڈیبیو ٹسٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ میکائل لیوس (27)، کیویم ہوج (24)، لک اتھانجے (23)، جیسن ہولڈر (0)، جوشوا ڈی سلوا (0)، الزاری جوزف (17) اور شمر جوزف (0) آؤٹ ہوئے۔ گڈاکیش موتی 14 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز اینڈرسن، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔