نیپال:11جولائی:(پریس ریلیز) نثار احمد قاسمی معاون ڈائریکٹر نیپال اسلامک اکیڈمی)دلائل و براہین کی دنیا کے بے تاج بادشاہ،بیان و خطابت کے شیر ببر،مسلک حق کے ترجمان،حضرت امام اعظم ابوحنیفہؒکے علوم و معارف کے حقیقی جانشیں،متکلم اسلام حضرت مولانا الیاس گھمن کی گزشتہ(10؍جولائی بروز بدھ شام ساڑھے تین ‘ معہد ام حبیبہ للبنات گروڈا نگر پالیکا، جینگڑیا روتہٹ نیپال میں تشریف آوری ہوئی۔ حضرت کی آمد سے ‘معھد ام حبیبہ پوری طرح منور اور روشن ہوگیا۔ محسوس ہورہاتھا کہ کہیں آفتاب تو آسمان سے ٹوٹ کر معھد ام حبیبہ میںنہیں گرگیاہے۔
ادارہ کے ذمہ داران مولانا محمد عزرائیل مظاہری( بانی معہد،مولانا اسرار الحق قاسمی)، نائب ناظم معہد،مولانا نثار احمد قاسمی ،معاون ڈائریکٹر نیپال اسلامک اکیڈمی، مولانا مظہر الحق قاسمی، نگراں معہد اور مولانا انوار الحق قاسمی، ناظم تعلیمات معہد و ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال نے متکلم اسلام کا والہانہ اور پرجوش استقبال کیا ۔ پھر مولاناموصوف ‘دفتر اہتمام تشریف لائے،تو دلی مسرت اور طمانیت قلبی کا اظہار فرمایا اور پھر چند منٹ حالت و خیریت کی دریافتگی کے بعد حضرت نے معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال کے تاب ناک مستقبل کے لیے دعائیں بھی کرائی۔اللہ حضرت کا اقبال مزید بلند کرتا رہے۔یقینا دیوبندیت کے سرخیل حضرت مناظر اسلام مولانا الیاس گھمن کو ان دنوں ملک نیپال کا دورہ کرانے کی بناء مفتی محمد ابوبکر قاسمی نے مبارک باد کے مستحق ہیں۔اللہ انھیں جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔