ممبئی 11جولائی: مہاراشٹر میں آئندہ تین ماہ میں اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر ہر سیاسی پارٹی اپنی صف بندی میں لگی ہوئی ہے۔ اس درمیان ارکان اسمبلی کے لحاظ سے مہاراشٹر کی سب سے بڑی پارٹی کا شیرازہ دن بہ دن بکھرتا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر ڈاکٹر مادھو کنہالکر نے 9 جولائی کو پارٹی کو الوداع کہا تھا، آج ایک اور بڑے لیڈر سدھاکر بھالے راؤ نے بی جے پی چھوڑ کر شرد پوار کی این سی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سدھاکر بھالے راؤ لاتور ضلع کے اودگیر حلقہ اسمبلی سے دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔