ومبلڈن:الکاراز اور میدویدیف سیمی فائنل میں

0
7

لندن، 10 جولائی (یو این آئی) اسپین کے تجربہ کار کارلوس الکاراز اور روس کے پانچویں سیڈ ڈینیل میدویدیف نے آج ومبلڈن چیمپئن شپ میں اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت لیے۔ کوارٹر فائنل میچ میں 21 سالہ الکاراز نے پہلے سیٹ میں پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی کی اور امریکہ کے ٹومی پال کو 5-7، 6-4، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ الکاراز نے میچ کے بعد کہا”پہلا سیٹ ہارنے کے بعد، میں نے خود کو ذہنی طور پر مضبوط کیا ” ۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے تھوڑا مشکل تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ ایک طویل میچ ہے۔ میں نے اگلا سیٹ جیتا اور میں خوش ہوں۔‘‘ دوسرے کوارٹر فائنل میں 28 سالہ میدویدیف کو عالمی نمبر ایک جانیک سنر کو 6-7(7)، 6-4، 7-6(4)، 2-6، 6-3 سے شکست دینے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔
اس فتح کے ساتھ ہی میدویدیف نے 22 سالہ اطالوی کھلاڑی کے خلاف مسلسل پانچ میچ ہارنے کا سلسلہ ختم کردیا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں الکاراز اور میدویدیف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔