نئی دہلی، 9 جولائی (یو این آئی) دوسری ہاکی انڈیا جونیئر مرد اور خواتین ساؤتھ زون چمپئن شپ 10 سے 17 جولائی تک آندھرا پردیش کے کڈپا میں منعقد ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مردوں کے زمرے میں مقابلہ کرنے والی ٹیموں میں ہاکی یونٹ تمل ناڈو، ہاکی کرناٹک، کیرالہ ہاکی، ہاکی آندھرا پردیش، لی پڈوچیری ہاکی اور تلنگانہ ہاکی شامل ہیں جب کہ خواتین کے زمرے میں ہاکی کرناٹک، ہاکی یونٹ آف تمل ناڈو، ہاکی آندھرا پردیش، کیرالہ ہاکی، تلنگانہ ہاکی اور لے پڈوچیری ہاکی ٹیمیں حصہ لیں گی۔مردوں اور خواتین کے دونوں زمروں میں مقابلے راؤنڈ رابن فارمیٹ کے مطابق ہوں گے جس میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔ڈاکٹر دلیپ ٹرکی، صدر، ہاکی انڈیا نے کہا، “دوسری ہاکی انڈیا جونیئر مین اینڈ ویمن ساؤتھ زون چیمپیئن شپ اس خطے میں ہاکی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نوجوان ایتھلیٹ میدان پراعلیٰ سطح کی مہارت، لگن اور جنون لائیں گے۔