گمبھیر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

0
7

ممبئی،9 جولائی (یو این آئی) سابق بلے باز گوتم گمبھیر کو منگل کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ، ٹسٹ، ون ڈے اور ٹی-20 میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔آج اشوک ملہوترا، جتن پرانجپے اور سلکشنا نائک کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے گوتم گمبھیر کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بہت خوش ہیں۔ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جدید کرکٹ نے تیزی سے ترقی کی ہے اور گوتم نے اس بدلتے ہوئے منظر نامہ کو قریب سے دیکھا ہے۔ اپنے پورے کریئر میں مشکلات کا سامنا کرنے اور مختلف کرداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ گوتم ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے ایک مثالی شخص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گمبھیر تینوں فارمیٹس – ٹسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچوں میں ہندوستان کے کوچ ہوں گے اور ان کی میعاد 3.5 سال ہوگی۔ وہ راہل ڈراور کی جگہ لیں گے۔ گمبھیر 27 جولائی سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
جے شاہ نے سو شل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا بی سی سی آئی گمبھیر کے اس نئے سفر کی مکمل حمایت کرتا ہے۔