بھوپال:08؍جولائی :مدرمریم ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعہ امتحانات میں اچھے نمبرات سے پاس ہونے والے طلبہ کوسرٹیفکٹ اور ٹرافی دیکر اعزازکیاگیا۔ قابل ذکر ہے کہ سوسائٹی صحت، تعلیم، نشہ سے نجات۔ روزگار۔ خاندانی معاملوں کاحل، مالی طورسے کمزور خاندانوں کومستحکم بنانے کے لئے کام کررہی ہے، اورجلد ہی اسکول واسپتال پروجیکٹ پرکام شروع کرنےو الی ہے۔