آئی سی سی نے بمراہ، روہت اور مندھانا کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا

0
12

دبئی، 05 جولائی (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جسپریت بمراہ اور روہت شرما اور خواتین کے زمرے میں اسمرتی مندھانا، مایا باؤچر اور وشمی گونارتنے کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیے جاری کردہ فہرست میں ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، اوپننگ بلے باز روہت شرما اور افغانستان کے بلے باز رحمان اللہ گرباز شامل ہیں اور خواتین کے زمرے میں اسمرتی مندھانا، انگلینڈ کی مایا باؤچر، سری لنکا کی وشمی بھی شامل ہیں۔ بمراہ نے جون میں منعقدہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کا خطاب دیا گیا۔ وہیں روہت شرما نے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھ میچوں میں 156.70 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 257 رنز بنائے۔
انہوں نے تین نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ ان کا بہترین اسکور 92 رنز تھا۔ افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 35.12 کی اوسط اور 124.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 281 رنز بنائے۔ خواتین کے زمرے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری (210) اسکور کرنے پر ہندوستانی خواتین ٹیم کی بلے باز اسمرتی مندھانا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سری لنکا کی وشمی گنارتنے اور انگلینڈ کی مایا باؤچر کو بھی بہترین کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔