کیلگری، 05 جولائی (یو این آئی) تریشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلے میں ڈنمارک-ہالینڈ کی نتاجا اینتھونیسن اور ایلیسا ٹرٹوسینٹو کی جوڑی پر فتح درج کرکے کینیڈا اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔جمعرات کو مارکین میکفیل سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی جوڑی نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور 48 منٹ میں 17-21، 21-7، 21-8 سے میچ جیت لیا۔ ساتویں سیڈ ترشا اور گایتری کا مقابلہ جمعہ کو کوارٹر فائنل میں چائنیز تائپے کی سیہ پے شان اورہنگ این تیوج سے ہوگا۔ پریانشو راجاوت، جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں ڈنمارک کے شٹلر راسموس گیمکے کو شکست دی، مردوں کے سنگلز میں راؤنڈ آف 16 کے میچ میں جاپان کے تاکوما اوبیاشی کے خلاف 21-19، 21-11 سے جیت درج کی۔ ہندوستانی شٹلر راجاوت کا مقابلہ جمعہ کو ڈنمارک کے اینڈرس اینٹونسن سے ہوگا۔ ہندوستانی خواتین کی سنگلز بیڈمنٹن کھلاڑی انوپما اپادھیائے اور تانیا ہیمنت، مردوں کی ڈبلز جوڑی کرشنا پرساد گارگا اور سائی پرتیک اور مکسڈ ڈبلز کی جوڑی روہن کپور اور روتھویکا گڈے اپنے اپنے میچ ہار گئیں۔ اپادھیائے کو کینیڈا کی مشیل لی نے تین گیمز میں 21-14، 17-21، 21-13 کے اسکور کے ساتھ شکست دی۔ ہیمنت تھائی لینڈ کے بوسانان اونگبامرنگفن کے خلاف 11-21، 13-21 سے ہار کر باہر ہو گئے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں کرشنا پرساد گارگا اور سائی پراتیک کو چائنیز تائپے کی جوڑی دار لن بنگ وی اور سو چنگ ہینگ سے 19-21، 21-18، 17-21 سے شکست ہوئی۔ کپور اور پٹ، دوسرے گیم میں واپسی کے باوجود چن چینگ کوان اور ہسو ین-ہوئی کی چینی تائپے کی جوڑی سے 15-21، 21-19، 9-21 سے ہار گئے۔