انقرہ، 19 جون (یو این آئی) گروپ ایف میں شامل ہلالی پرچم والی ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں جارجیا کو 3-1 سے شکست دی۔ترکیہ کی جانب سے مرت مُلدور، آردا گولیر اور کریم اک ترک اولو نے گول کیے۔ترکیہ کی جانب سے دوسرا گول کرنے والے آردا گولیر یورپی چیمپئن شپ میں گول کرنے والی قومی ٹیم کی تاریخ کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ایف گروپ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پرتگال نے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دی۔صدر رجب طیب ایردوان نے یورو 2024 میں پہلی فتح حاصل کرنے والی قومی فٹ بال ٹیم کو فون پر مبارکباد دی۔صدر ایردوان کے پیغام کہ “ہم اسی تسلسل کے منتظر ہیں”، تکنیکی ٹیم اور کھلاڑیوں نے مزید کامیابیوں کا عندیہ دیا۔ترک قومی فٹ بال ٹیم گروپ میں اپنے دوسرے میچ میں 22 جون بروز ہفتہ پرتگال کے مدِ مقابل آئیگی ۔