ڈسلڈورف، 18 جون (یو این آئی) فرانس نے آسٹریا کے میکسیملین ووبر کے خودکش گول کی بدولت یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں آسٹریا کو 1-0 سے شکست دی۔ یورو کپ کے اس میچ کے آخری لمحات میں فرانس کے کیلین ایمباپے گیند پر قابو پانے کی کوشش میں آسٹریا کے کیون ڈانسو سے ٹکرا گئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔ چوٹ کی وجہ سے سوجن بڑھ گئی اور ایم باپے کو میدان چھوڑنا پڑا۔ انجری کے بعد ان کا ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا مشکوک سمجھا جا رہا ہے۔ ووبر نے ایم باپے کے شاٹ کو روکنے کی کوشش کی اور خود ہی گول کر دیا۔ آسٹریا نے ایک گول سے پیچھے رہنے کے بعد برابری کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
میچ کے بعد فرانس کے کوچ ڈی ڈیئر ڈیس چیمپس نے کہا کہ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔ اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہو گا کہ آیا وہ ٹورنامنٹ میں مزید کھیل سکیں گے یا نہیں۔