کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں: پاویل
تروبا، 13 جون (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول نے نیوزی لینڈ کے خلاف 13 رن کی جیت کے بعد کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔میچ میں ملی جیت کے بعد پاول نے کہا، ’’اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ ہم نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ آج کسی ایک کھلاڑی کو شاندار اننگ کھیلنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ہم ہمیشہ محسوس کرتے ہیں کہ کچھ ایک ذاتی کارکردگی بہت اہم ہوتی ہے۔ ردرفورٹ کی اننگ نے آج ہمیں اعتماد دیا۔ ہم نے ان کے گیند بازوں کو دیکھتے ہوئے منصوبہ بنایا اور اسی انداز میں گیند بازی کرنے کی کوشش کی۔پلیئر آف دی میچ ردر فورڈ نے کہا کہ میں دو ماہ سے آئی پی ایل میں تھا۔ اگرچہ میں میچ نہیں کھیل رہا تھا لیکن میں اپنی تیاری میں پوری طرح مصروف تھا۔ میں آج میچ کوڈیپ لے کر جانا چاہتا تھا۔ میں اپنی صلاحیتوں کو واپس لانے کی کوشش کر رہا تھا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہم نے پاور پلے کے دوران اچھی بولنگ کی۔ ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم نے صحیح علاقوں میں گیند بازی کی تو یہ بلے بازوں کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ آپ کو ہمیشہ ان ایک یا دو اوورز کی تلاش رہتی ہے، جہاں میچ بدل سکتا ہے۔ آج شیفرن نے کمال کی بلے بازی کی۔ ان کی بلے بازی میں جو گہرائی ہے وہ ان کی ٹیم کے لیے کارگر ثابت ہوئی۔
ہم نے وکٹیں لینے کے لیے کچھ جارحانہ فیصلے کیے لیکن یہ کام نہیں آیا۔ ہم کوئی بہانہ نہیں بنا سکتے اور ہمیں جیتنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ ہمیں جلد ہی واپسی کرنی ہوگی۔اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سپر ایٹ میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے لیے سپر ایٹ میں پہنچنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔
اگر افغانستان کی ٹیم پاپوا نیو گنی کو ہرا دیتی ہے یا وہ میچ بارش کی نذرہوجاتا ہے تو نیوزی لینڈ سپر ایٹ سے باہر ہو جائے گا۔