نیویارک:12؍جون :T-20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں امریکہ نے بھارت کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ بدھ کو ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔خبرلکھے جانے تک بھارت نے 2.16 اوور میں 3 وکٹ پر 88رن بنالئے تھے۔ سوریہ کمار یادو 30 رن اورشیوم دوبے 26 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ روہت شرما 3، وراٹ کوہلی صفر اوررشبھ پنت18رن بناکر آؤٹ ہوئے۔رشبھ پنت 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں علی خان نے بولڈ کیا۔ سوربھ نیتراوالکر نے کپتان روہت شرما کو 3 اور ویرات کوہلی کو صفر پر پویلین بھیجا۔امریکہ کی جانب سے نتیش کمار نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ اسٹیون ٹیلر نے 24 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا کو 2 کامیابیاں ملیں۔ اکشر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔