کٹک، 09 جنوری (یو این آئی) گجرات جائنٹس الٹیمیٹ کھو کھو سیزن 2 ٹیبل میں تیلگو واریئرس کو 42-22 سے شکست دے کر ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔گجرات جائنٹس کے محافظوں نے پیر کی رات یہاں جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کل آٹھ ڈریم رن پوائنٹ بنائے۔ ارناو پاٹنکر اور وی سبرامنی نے دس پوائنٹس کے ساتھ گجرات جائنٹس کے حملے کی قیادت کی۔گجرات جائنٹس نے شاندار دفاعی کارکردگی کے ساتھ میچ کا آغاز کیا۔ ونائک پوکارڈے، اکشے بھانگرے اور رام موہن کے پہلے بیچ نے کامیاب جائزوں کی ایک سیریز کی مدد سے، تیلگو واریرس کے حملہ آوروں کو راؤنڈ آؤٹ کیا۔ جب ا ن کا کام مکمل ہوگیا تو انہوں نے پانچ ڈریم رن پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ ٹرن1 کے اختتام پر تیلگو واریرس کو صرف 8-5 کی معمولی برتری حاصل تھی۔
تاہم تیلگو واریرس نے ٹرن 2 میں اپنی اچھی دفاعی کارکردگی کے ساتھ واپسی کی۔ لپن مکھی، پرساد پاٹل اور آرنک گنکی کے ان کے پہلے بیچ نے چار ڈریم رن پوائنٹ حاصل کئے۔ اننگز کے اختتام پر اسکور 19-12 گجرات جائنٹس کے حق میں تھا۔تیلگو واریئرس کو میچ میں واپسی کے لیے ٹرن 3 میں بڑی کارکردگی کی ضرورت تھی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ گجرات جائنٹس کے پہلے اور دوسرے دفاعی بیچ نے مل کر تین ڈریم رن پوائنٹس بنائے، روی واسوے بھی ناٹ آؤٹ رہنے میں کامیاب رہے۔ اسکور 22-22 پر لوگ ہوگیا ۔ ٹرن 4 میں، گجرات جائنٹس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ جیت لیا۔دونوں ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔