پیرس، 04 جون (یو این آئی) جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویریو ڈنمارک کے کھلاڑی ہولگر روون کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں زویریو نے لگاتار تین سیٹ جیت کر مسلسل چوتھی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے چار گھنٹے 11 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ہولگر روون پر 4-6، 6-1، 5-7، 7-6(2)، 6-2 سے فتح درج کی۔زیویر کا اگلا مقابلہ آسٹریلیائی لیجنڈ ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔ ڈی مینور نے ڈینیل میدویدیف کو 4-6، 6-2، 6-1، 6-3 سے شکست دے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔میچ جیتنے کے بعد زویریو نے کہا، “مجھے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر فخر ہے۔ میں نے گزشتہ تین دنوں میں کل ساڑھے آٹھ گھنٹے کھیلے ہیں، مجھے وقفے کی ضرورت ہے۔ مجھے کوارٹر فائنل میچ کے لیے تیار ہونے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔