بھوپال، 31 مئی (پریس نوٹ) ایم ایل اے عارف مسعود کی کوششیں رنگ لائیں۔ کل یکم جون کو بھوپال سے بمبئی جانے والے عازمین حج کی سہولت کے لیے ایم ایل اے عارف مسعود نے ڈی آر ایم کو خط لکھ کر ممبئی جانے والی ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر آج ریلوے نے گورکھپور سے لوک مانیہ تلک جانے والی سمر اسپیشل ٹرین نمبر 05325 میں عازمین حج کی سہولت کے لیے 02 اسپیشل بوگیاں لگائی ہیں، جو بھی عازمین حج یکم جون کو ممبئی کا سفر کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ایک عام ٹکٹ لیکر دوپہر تین بجے تک بھوپال مین اسٹیشن پہنچ جائیں۔
بھوپال سے ممبئی جانے والے عازمین حج کو ریلوے میں محدود انتظامات کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، عازمین حج کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ایم ایل اے عارف مسعود نے ڈی آر ایم کو ایک خط لکھا تھا، جس پر غور و فکر کے بعد ریلوے نے دو اضافی کوچ لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس پر ایم ایل اے عارف مسعود نے محکمہ ریلوے کا شکریہ ادا کیا ہے۔