پیرس، 29 مئی (یو این آئی) سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ فرانس کے پیئر ہیوگس ہربرٹ کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔منگل کو یہاں عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جوکووچ نے دو گھنٹے 33 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ہیوگس ہربرٹ کو 6-4، 7-6، 6-4 سے شکست دی۔جوکووچ کی یہ 93 ویں جیت ہے۔ جوکووچ رولینڈ گیروس میں تین بار کے فاتح ہیں اور انہیں اپنی نمبر ون رینکنگ بچانے کے لیے ایک بار پھر فائنل میں جانا پڑے گا۔دوسرے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ ہسپانوی کھلاڑی روبرٹو کاربالاس بینا سے ہوگا۔