کلکتہ 28مئی (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج یاست کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ریمل سے ہونے والے نقصانات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے امدادی کاموں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا جنہوں نے قدرتی آفت میں اپنے گھر کے ممبران کو کھو دیا۔ممتا بنرجی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ ’’میں سمندری طوفان ریمال کے مقابلہ میں سب کی حفاظت کے لیے دعا کرتا ہوں اور میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہ جاری مشکل وقت جلد ہی ختم ہو جائے گا، بنگال کے وزیر اعلیٰ نے مزید ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے لوگوں کی مدد کی،جو طوفان کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں امدادی کاموں پر نظر رکھے ہوئے ہوں، میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سنگین صورتحال میں لوگوں کو ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم اس پر قابو پالیں گے۔