قومی تہوار یوم جمہوریہ کو وقار کے ساتھ منایا جائے : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

0
14

بھوپال، 8 جنوری: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ قومی تہوار یوم جمہوریہ کو وقار کے ساتھ منایا جائے۔ ریاستی اور ضلع سطح پر بہتر تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔ تقریبات کا انعقاد جنپدپنچایت، میونسپلٹی، نگر پریشد، گرام پنچایت ہیڈ کوارٹر تک وقار کے ساتھ ہوں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو آج وزارت میںیوم جمہوریہ 26 جنوری 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری شریمتی ویرا رانا، ڈائریکٹر جنرل آف پولس مسٹرسدھیر کمار سکسینہ، ایڈیشنل سکریٹریز، سکریٹریز اور مختلف محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایسے انتظامات کئے جائیں کہ ضلع کے اندر عوامی نمائندے روسٹر کے مطابق تقریب میںشامل ہو سکیں۔ دعوتی خطوط وقت پر بھیجے جائیں۔ کسی بھی مہمان کو دعوت سے محروم نہ رکھا جائے۔ گورنر کی تقریر اور وزیر اعلیٰ کا پیغام موثر اور جامع ہونا چاہیے۔ جھانکیوں کا دلکش مظاہرہ ہو۔ مدھیہ پردیش کی جھانکی کا دلی میں بھی بہترمظاہرہ ہو۔ ریاست کی جھانکی کو دلی میں یوم جمہوریہ پر انعاب یاب ہو سکے ایسی موثرجھانکی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں بھی بہتر جھانکیوںکی نمائش کی جانا چاہئے۔ ثقافتی پروگراموں کی اعلیٰ سطحی کارکردگی ہو۔ پرکشش غبارے چھوڑنے کا انتظام ہونا چاہیے۔ ڈویزنل سطح پر بٹالین سے بینڈ بھیجنے کا انتظام ہو۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر 21 جنوری سے تمام سرکاری عمارتوں پر روشنی کے پرکشش انتظامات کئے جائیں۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ 26 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب لال پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی۔ گورنر صبح 9 بجے پرچم کشائی کریں گے۔ اس کے بعد پریڈ کی سلامی لی جائے گی۔ 26 جنوری کی شام کو رویندر بھون میں ایک لوک رنگ کا پروگرام ہوتا ہے۔ محکمہ ثقافت کی جانب سے 26 جنوری سے 30 جنوری تک مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ گڈگورنینس عوامی شراکت اور مجموعی ترقی پر مبنی جھانکی لال پریڈ میدان پر منعقد ہوںگی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ متعلقہ افسران بھی تقریب میں موجو د رہیں۔