بھوپال، 25 مئی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی ہدایت پر ریاستی حکومت نے سنگرولی ضلع میں معاوضہ گھوٹالہ اور شیو پوری ضلع میں آتشزدگی کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ دونوں صورتوں میں کمیٹی 7 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔
سنگرولی ضلع میں معاوضے سے متعلق معاملے اور شیو پوری ضلع میں کلکٹر کے دفتر میں آتشزدگی سے متعلق معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاستی حکومت کو تفصیلی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تحقیقات کے نتائج حاصل کرنے کے بعد مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سنگرولی واقعہ کی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت نے ڈویزنل کمشنر ریوا کی صدارت میں ایک بین محکمہ جاتی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں ایڈیشنل کمشنر لینڈ ریکارڈ گوالیار اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جبل پور کو ممبر بنایا گیا ہے۔ شیو پوری کیس کی تحقیقات کی ہدایات ڈویڑنل کمشنر گوالیار کو دی گئی ہیں۔