بھوپال/بیاورہ :08جنوری:(پریس ریلیز )اتوار کو بياورہ ریسٹ ہاؤس میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھاگیداری بڑھانے کیلئے ہوئی اس میٹنگ میں ریاستی اقلیتی مورچہ کے ضلع منتری اور راج گڑھ ضلع انچارج زبیر لالہ، ایم پی صوفی سمواد ابھیان کے ریاستی صدر سید قاضی دلشاد علی، ریاستی ایگزیکٹیو ممبر رفعت اللہ خان نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی مورچہ کے کارکنوں کی آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024۔میں بھاگیداری یقینی بنانے پر زور دیا۔ سرکاری اسکیموں سے محروم اقلیتوں کو اسکیموں کا فائدہ پہنچایں دوستانہ یکجھتی مکالمے کے پروگرام منعقد کیے جائیں، زیادہ سے زیادہ اقلیتوں کو اپنے اپنے منڈلوں سے جوڑنے کی کوشش کی جائے۔ ریاستی صدر نے کہا کہ صوفی مکالمے کے تحت اماموں،متولی۔ درگاہ کمیٹی، مسجد کمیٹی وغیرہ سے بات چیت کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا نعرہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس… گھر گھر بلند کریں۔ پروگرام میں بی جے پی کے رسم و رواج اور پالیسیوں سے خوش ہو کر رفیق بھائی، ساکر علی، سن الدین، ثنا بھائی نے بی جے پی کی رکنیت لی۔ اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر اشرف قریشی، ضلعی جنرل سکریٹری سید وقار علی، عرفان بھائی، سابق کونسلر بھیا بھائی، خلیل بھائی سابق کونسلر، عامر علی، جاوید علی، نذیرا، راجو بھائی اور تمام ڈویژنل سربراہان، ضلعی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔