بھوپال۔24؍ مئی (پریس ریلز)زاہد منصوری اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ حج 2024 کے مقدس سفر پر جانے والے رنگریز سماج کے سکریٹری عبدالجبار خان کے گھر پہنچ کر ان کا استقبال کیااور اس موقع پر پورے ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی درخواست کی۔ ایک آواز کے مسلم کمیونٹی صدر شکیل احمد ،میر سماج صدر عرفان میر ،مکرانی سماج صدر جاوید مکرانی، وکیل رنگریز سماج اسماعیل خان، سرور وکیل، رائن سماج کے حاجی دلارے میا ں،نواب ممتاز خان، نعیم خان، شمشیر خان، حافظ شمیم، ​​انور خاں، بابوبھائی، فیروز سلیمانی،شمشادسلمانی،امام الدین،حاجی عبدالجلیل منصوری ،رفیق منصوری ،رفعت رضوی، زبیر انصاری نےسب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔