سنت کبیر نگر:23مئی (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور بی جےپی کے سابق صدر امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادوتھکان مٹانے کے لئے بیرن ملک چلے جائیں گے۔ بی جےپی امیدوار پروین نشاد کی حمایت میں جونئیر ہائی اسکول خلیل آباد کے احاطے میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ پانچ مراحل کے الیکشن میں ہی مودی جی 300 کے پار ہوچکے ہیں جبکہ اگلے دو مراحل میں یہ ہندسہ آسانی سے 400 کے پار چلا جائے گا۔ انہوں نے اپنے انڈیا اتحاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن رام بھکتوں پر گولی چلانے والوں اور رام کو لانے والوں کے درمیان کا ہے۔الیکشن میں اپوزیشن کا صفایا ہوجائے گا۔ صوفی سنت کبیر کو سلام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ مراحل کے اعداد میں مودی جی 300 پار جارہے ہیں جبکہ کانگریس 400 اور ایس پی چار کا ہندسہ بھی پار نہیں کر پائے گی۔