احمد آباد، 23 مئی (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ چناسوامی اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈری کو دیکھتے ہوئے ٹیم کو بہتر گیند بازوں کی ضرورت ہے۔ بدھ کو راجستھان رائلز سے ہارنے کے بعد فلاور نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم نے پہلے مرحلے میں پیچھے رہنے کے بعد بہت اچھی طرح سے واپسی کی۔ فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں نے جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ جہاں تک اگلے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی خریداری کا تعلق ہے، اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ تاہم، چناسوامی میں ہمیں ایسے گیند بازوں کی ضرورت ہے جو ہوشیاری سے بولنگ کریں کیونکہ وہاں تیز گیند بازی کام نہیں چلتا۔
ہمیں ایسے گیند بازوں کی ضرورت ہوگی جو پلان کے مطابق گیند بازی کر سکیں اور جیسا کہ ہم سب اس بات کے گواہ رہے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک پاور گیم بن چکی ہے اس لیے ہمیں ایسے پاور ہٹرز کی ضرورت ہوگی جو گیم کا ٹمپو سیٹ کر سکیں۔ انہوں نے کہا، “اس وقت کرکٹ کیلنڈر بہت مصروف ہے۔ اگر میں انگلینڈ کا کوچ ہوتا تو میں ضرور چاہتا کہ جیکس قومی ٹیم کے ساتھ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کریں۔ یہ بدقسمتی تھی کہ جیکس پورے ٹورنامنٹ میں ہمارے ساتھ نہیں تھے لیکن کیمرون گرین نے ان کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔