مسجد جوڈیشیل کورٹ میں عازمین حج کاتربیتی کیمپ منعقد

0
183

بھوپال :23؍مئی :راجدھانی بھوپال سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری وساری ہے، وہیں عازمین کو درست حج کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں برہ ٹور اینڈ ٹریولس نے عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت شہر کی معزز شخصیات کوتربیت کے لئے مدعوکیاجارہاہے۔ وہیں آج بروز جمعرات مفتی شہر بھوپال مفتی ابو الکلام قاسمی ،نائب شہرقاضی مفتی علی قدر حسینی ،مفتی محمد سلمان قاسمی اورمفتی فیاض جامعی نے حج سے متعلق مختلف موضوعات پر مسجد جوڈیشل کورٹ بھوپال میں برّہ ٹورس کی جانب سے منعقد کئے گئے حج تربیتی کیمپ میںعازمین حج سے مؤثرخطاب کیا۔
اس تربیتی کیمپ میں شہر و اطراف کے دیگر علمائے کرام بھی موجود رہے جس میں مولانا عبداللہ وسیم ندوی، مولانا حبیب بیرسیہ، مولانا اکرم، مولانا اشرف، مولانا علی قاسم، مولانا شاہ زیب صاحبان قابل ذکر ہیں۔
دریں اثنا امسال سفرحج پرجانے والے عازمین کی بڑی تعداد موجود رہی اور تربیتی کیمپ سے بھرپور فائدہ حاصل کردوران حج مختلف مسائل کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔