کولکاتا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل فائنل میں: پہلے کوالیفائی میں 8 وکٹوں سے جیت، حیدرآباد کے پاس شکست کے بعد بھی ہےموقع

0
11

احمدآباد:21؍مئی:آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں سن رائزرز حیدرآباد نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 160 رنز کا ہدف دیاتھا۔ جواب میں کولکاتا نے 13 اوورز4بال میں دو وکٹ پر 164 رن بناکرمیچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ کولکاتا کی طرف سے وینکٹیش ایر 28 گیندوں پر 51رن اور شریس ایر24 گیندوں پر58رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔سنیل نارائن (21 رنز) کو پیٹ کمنز نے وجے کانت وشیاکانت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ رحمان اللہ گرباز (23 رنز) ٹی نٹراجن کا شکار بنے۔اس سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ پاور پلے میں ہی 4 وکٹیں گنوائیں۔ راہول ترپاٹھی ففٹی بنانے والے واحد بلے باز تھے۔راہل رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وہ برآمدے کی سیڑھیوں پر بیٹھ گئے اور رونے لگے۔ کے کے آر کے مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ورون وکراورتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔