پرولیا، بنگال، 19 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر اسکان، رام کرشن مشن اور بھارت سیواشرم سنگھ کو دھمکی دینے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو عوام ترنمول کانگریس (ایم اے) لیڈر کو کھلی وارننگ کے لئے معاف نہیں کریں گے کیونکہ یہ ادارے انسانیت کی خدمات کے لیے پورے دنیا میں جانے جاتے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا، “ٹی ایم سی لیڈر کو کیا ہوا؟ ان کی خوشامد کی پالیسی اس قدر نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے کہ گرو پربھوپادا کے ذریعہ قائم کردہ اسکان، سوامی وویکانند کے ذریعہ قائم کردہ رام کرشن مشن اور سوامی پرانوانند کے ذریعہ قائم کردہ بھارت سیواشرم ادارے بنگال حکومت کے حملے کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ہم وطنوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا، “آج اسکان، رام کرشنا مشن اور بھارت سیواشرم سنگھ ملک اور دنیا میں اپنی خدمات اور اخلاقیات کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن آج بنگال کی وزیر اعلیٰ انہیں کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں… کھلے پلیٹ فارم سے انہیں خبردار کر رہی ہیں۔ ان مشنز کے پوری دنیا میں لاکھوں پیروکار ہیں اور ان کا واحد مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ لیکن بنگال حکومت نے ان پر انگلی اٹھائی ہے اور نام لے کر دھمکی دی ہے۔ اتنی ہمت، صرف اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لیے۔ ” انہیں خوش کرنے کے لیے ٹی ایم سی اتنی نچلی سطح تک گر گئی ہے۔”وزیر اعظم نے دہرایا کہ 4 جون کے بعد، جس دن لوک سبھا کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، بدعنوانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کی جگہ جیلوں میں ہوگی۔مسٹر مودی نے پرولیا کے موجودہ رکن اسمبلی جیوترموئے سنگھ مہتو کے حق میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بنرجی کی زیرقیادت ٹی ایم سی پر بھی حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ سندیش کھالی معاملے پر ریاستی حکومت ‘ماں، ماٹی اور مانش نظریہ کو نظر انداز کررہی ہے۔