حیدرآباد، 19 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 69ویں میچ میں اتوار کو ابھیشیک شرما (66) اور ہینرک کلاسن (42) کی شاندار بلے بازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 215 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ (0) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی نے اننگز کو سنبھالا۔
پانچویں اوور میں ہرشل پٹیل نے ترپاٹھی کو ارشدیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ترپاٹھی نے 18 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر (33) رنز بنائے۔ نتیش کمار ریڈی (37) اور شہباز احمد (3) 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ (66) کی اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن نے 26 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (42) رنز بنائے۔ عبدالصمد (11) اور سنویر سنگھ (6) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد نے 19.1 اوور میں چھ وکٹ پر 215 رنز بنانے کے بعد چار وکٹ سے میچ جیت لیا۔پنجاب کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشل پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرپریت برار اور ششانک سنگھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پربھسمرن سنگھ (71)، ریلی روسو (49) اور اتھروا ٹائیڈے (46) کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 69ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کو 215 رنز کا ہدف دیا۔آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جیتیش شرما، جنہیں زخمی شیکھر دھون اور سیم کرن کی غیر موجودگی میں کپتان بنایا گیا تھا، نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے پربھسمرن سنگھ اور اتھروا ٹائیڈے کی اوپننگ جوڑی نے شاندار بلے بازی کی اور پہلی وکٹ کے لیے 97 رنز جوڑے۔ ٹی نٹراجن نے 10 ویں اوور میں اتھروا تائیڈے کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلی کامیابی دلائی۔ ٹیڈے نے 27 گیندوں میں (46) رن بنائے، انہوں نے پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پنجاب کا دوسرا وکٹ 15ویں اوور میں پربھسمرن سنگھ کی صورت میں گرا۔ انہیں وجے کانت نے آؤٹ کیا۔
پربھسمرن سنگھ نے 45 گیندوں میں سات چوکے اور چار چھکے لگا کر سب سے زیادہ رنز (71) بنائے۔ ششانک سنگھ (2) اور آشوتوش شرما (2) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریلی روسو نے 24 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان جیتیش شرما 15 گیندوں میں (32) اور سبودھ بھاٹی (2) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 214 رنز بنائے۔سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے تھنگاراسو نٹراجن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور وی وجے کانت نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔