پریاگ راج:18مئی(یواین آئی) کانگریس ترجمان سپریا شرینیٹ نے ہفتہ کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن۔2024 آئین بچانے والے اور اسےختم کرنے والوں کے درمیان لڑاجارہا ہے۔کانگریس ترجمان نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2024 لوک سبھا الیکشن میں آئین بچانے اور اسے ختم کرنے والوں کے درمیان لڑا جارہا ہے۔ حکمراں جماعت بی جےپی کا400 پار کا نعرہ حقیقت میں آئین بدلنے اور ریزرویشن ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے دعوی کی اکہ چار جون کو نریندر مودی نہ تو وزیر اعظم رہیں گے اور نہ ہی بی جےپی کی حکومت رہے گی۔ صرف انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ سال 2024 کا الیکشن طے کرے گا کہ ملک میں جمہوریت رہے گی ، ملک کی سیاست کا حلیہ کیا رہے گا۔ آئین سے چلے گا یا ڈیڑھ دو لوگوں کی مرضی کی تانا شاہی سے چلے گا۔ یہ الیکشن طے کرے گا نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور حاشیہ پر رہنے والے لوگوں کی آواز سنی جائے گی کہ یا ان آوازوں کو ہراساں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی ستم ظریفی ہے کہ 73سال کے وزیر اعظم اپنے لئے اور پانچ سال مانگ رہیں جبکہ ملک میں 24 سال کے نوجوانوں کو ریٹائر ہو کر گھر جانے کی بات کرتے ہیں۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر اگنی ویر اسکیم کو ختم کیا جائے گا۔ بی جےپی نے اگنی ویر اسکیم چلا کر فوج کی حوصلہ شکنی کا کام کیا ہے۔ اگنی ویر کو ختم کر فوجی جیسی نوکری بحال کی جائے گی۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ بی جےپی کے 10سالوں میں جو بھی ظلم خواتین کے ساتھ ہوا اس سے ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ چاہے ہاتھرس کا واقعہ ہو، اناؤ، شاہجہاں پور، گجرات کی بلقیس بانو، جنتر منتر پر دھرنے بیٹھی خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی یا منی پور کی خواتین کو برہنہ کرنا کا واقعہ بی جے پی لیڈر نرما سیتا رام اور اسمرتی ایرانی کی آواز بند رہتی ہے۔