بھوپال:17؍مئی :حکومت مدھیہ پردیش کے محکمہ آیوش کے ذریعہ حکیم سید فہیم کوثرکو یونانی شفاخانہ ماڑواڑی روڈ کاافسرالاطبہ (سپرنٹنڈنٹ) مقررکیاگیاہے۔جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ یادرہے کہ حکیم سید فہیم کوثر مشہور ومعروف افسانہ نگار وحکیم علی کوثر چاند پوری کے پوتے اورمشہور افسانہ نگار نعیم کوثر کے بھتیجے ہیں۔ آپ کے دادا حکیم علی کوثر چاند پوری بھی یونانی شفاخانے میں افسرالاطبہ کے عہدے پرفائز رہ چکے ہیں۔حکیم سید فہیم کوثر کی اس ترقی پر ڈاکٹر قمر علی شاہ سمیت عزیزواحباب نے مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کی ہیں۔