ممبئی:17؍مئی:لکھنؤ-ممبئی کے درمیان کھیلا جانے والا آئی پی ایل میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ بارش کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا۔ خبرلکھے جانے تک ممبئی نے نویں اوور میں ایک وکٹ پر 88رن بنالئے تھے۔کپتان روہت شرما 61رن بناکر کریز پر موجود تھے ان کے ساتھ سوریہ کماریادو تھے ، جنہوں نے ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھولاتھا۔قبل ازیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے سیزن کے 67ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 215 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہوم گراؤنڈ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 214 رنز بنائے۔ایل ایس جی کی جانب سے نکولس پران نے 29 گیندوں پر 75 رنز کی نصف سنچری بنائی۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ وہیں کے ایل راہل نے 55 رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے پیوش چاولہ اور نووان تھشارا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔