گوہاٹی، 16 مئی (یو این آئی) راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے کہا کہ ہمیں اپنے منصوبوں پر قائم رہتے ہوئے اگلے میچ میں اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہوگا۔ پنجاب کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ہمیں اچھی وکٹ کی امید تھی۔ یہ 140 رن کی پچ نہیں تھی، لیکن ہمیں کم از کم 160-170 بنانا چاہیے تھا۔ ہم ایسی وکٹوں پر کھیلنے کے عادی نہیں ہیں۔ ہمیں یہاں اگلے میچ میں اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہوگا۔‘‘ سیمسن نے کہا، “سچ پوچھیں تو ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ ہم ناکام ہو چکے ہیں۔ ہمیں اپنے منصوبوں پر قائم رہنا ہے۔ جب آپ مسلسل چار میچ ہارتے ہیں تو آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کہاں کمی ہورہی ہے، ٹیم کے لیے کیا اچھا نہیں جا رہا ہے۔ کسی کو آگے آکر کہنا پڑے گا کہ میں ٹیم کو میچ جیتانے والا کھلاڑی ہوں۔ ان میں سے کسی ایک کو آگے آنا ہوگا اور ہمارے لیے میچ جیتنے ہوں گے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ کھلاڑی اپنی فارم کو بہتر بنا سکتے ہیں تو نتیجہ میں فرق آنا شروع ہو جائے گا۔