گوہاٹی، 15 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے 65ویں میچ میں پنجاب کنگز نے راجستھان رائلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پنجاب نے سیزن میں 5واں میچ جیتا ہے۔ ٹیم کے 10 پوائنٹس ہیں۔ دوسری طرف راجستھان جو پلے آف میں پہنچ چکی تھی، مسلسل چوتھا میچ ہار گئی۔راجستھان نے اپنے دوسرے ہوم گراؤنڈ، گوہاٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔ جواب میں پنجاب نے ہدف 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پنجاب کی جانب سے کپتان سیم کرن نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 63 رنز بنائے۔ ریلی روسو اور جیتیش شرما نے 22-22 رنز بنائے۔ راجستھان کی طرف سے اویش خان اور یوزویندر چہل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔آر آر کی جانب سے ریان پراگ نے 34 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ روی چندرن اشون نے 28 رنز بنائے۔ کپتان سنجو سیمسن اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 18، 18 رنز بنائے۔ پنجاب کی طرف سے کپتان سیم کرن، ہرشل پٹیل اور راہول چاہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن ایلس اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ریان پراگ (48) اور روی اشون (28) رنز کی مدد سے راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65ویں میچ میں پنجاب کنگز کو جیت کے لیے بدھ کو 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آج یہاں برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی راجستھان کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں یشسوی جیسوال (4) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں سیم کورن نے آؤٹ کیا۔ ٹام کوہلر اور کپتان سنجو سیمسن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں نیتھن ایلس نے سنجو سیمسن (18) کو آؤٹ کر کے پنجاب کو دوسری کامیابی دلائی۔ اگلے اوور میں راہل چاہر نے ٹام کوہلر (18) کو پویلین بھیجا۔ روی اشون نے 19 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ دھرو جورل (صفر)، روومین پاول (4)، ڈونووین فریرا (7)، ٹرینٹ بولٹ (12) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریان پراگ نے 34 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز (48) بنائے۔ راجستھان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 144 رنز بنائے۔پنجاب کنگز کی جانب سے سیم کرن، راہل چاہر اور ہرپریت برار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور نیتھن ایلس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔